لیگل پریکٹیشنر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

ایبٹ آباد (جہانگیر شاہ/وائس آف ہزارہ) لیگل پریکٹیشنر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے نو منتخب کا بینہ سے حلف لیا اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ بار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختون بار کونسل کے ممبران محمد علی خان جدون،وقار خان جدون،نائب صدر ہائیکورٹ بارعظمی منور، مہدی زمان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالرؤف چوہان، صدر جوڈیشر ی خورشید عباسی،امبر مقصود،صفدر تنولی ایڈووکیٹ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون کے علاوہ لیگل پریکٹیشنر کے اراکین بھی موجود تھے۔

تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار میجر ریٹائرڈ جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلرک وکلاء کے بازو ہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے توانائیاں صرف کریں،اور قوانین سے زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کریں،انہوں نے ایل پی سی اے کے لئے عدالتوں اور کچہری کمپاونڈ میں دفتر تمام سہولیات سمیت مہیا کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی یقین دلایا، انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ اس کے لئے جلد حل نکالیں گے،صدر لیگل پریکٹیشنر چوہدری سہیل نے حلف برداری کی تقریب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاوہ ایل پی سی اے کے اراکین کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور وکلاء کے تعاون سے مسائل حل کریں گے۔

تقریب میں خیبر پختون خوا بار کونسل کے فنڈ سے وکلاء کو فراہم ہونے والے فنڈ سے ایل پی سی اے کو 10فیصد دینے کا اعلان کیا گیا اور ممبر کے پی کے بار کونسل محمد علی خان،وقار خان اور سید شاہ فیصل،شبنم نواز کی جانب سے لیگل پریکٹیشنر کو ڈونیشن دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔نومنتخب کابینہ میں چوہدری سہیل صدر،واجد حسین نائب صدر،نعمان خان جدون جنرل سیکرٹری،باقر خان جدون فنانس سیکرٹری،خضر علی جائنٹ سیکرٹری،عمر جاوید سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!