پشاور ہائیکورٹ نے تین سو غیر قانونی بھرتیوں کو کالعدم قراردے دیا۔

PHC

دو ماہ کے اندر انسپکشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کے باوجود اٹھارہ دن بعد بھی متعلقہ ادارہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) معزز پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختو نخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے تقریبا 300 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تقرریوں کے خلاف متاثر امیدواروں کی درخواستوں پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے کے ساتھ نمٹادی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے کے خلاف متاثرہ افراد نے اکتوبر 2020 میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس درج کیے تھے جس پر معزز ہائی کورٹ نے 18 مئی 2023 کو تفصیلی فیصلے میں متعلقہ ادارے کے اسٹنٹ ڈائر یکٹر فوڈ اور فوڈ سیفٹی آفیسر کی پوسٹوں میں غیر متعلقہ ڈگری ہولڈرز اور ڈپلومہ جو کہ یونیورسٹی کے علاوہ کسی اور ادارے سے لیا گیا کوفوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے اور باقی امیدواروں کے خلاف صوبائی انسپکشن ٹیم کیلئے درخواست بھیجوا دی اور دوماہ کے اندر انسپکشن کا عمل مکمل کرنے کو کہا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ متاثر امیدواروں نے فوڈ اتھارٹی کو مراسلہ بھی دیا ہے لیکن اٹھارہ دن گزرنے کے باوجود بھی متعلقہ ادارہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے لہذا متاثرہ امیدواران گورنر خیبر پختونخواہ، وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ اور چیف سیکرٹری سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلدز بر خور لائے اور متاثرہ امید واروں کو اپنا جائز حق دے دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!