ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نامی گرامی ہوٹل اوردوکانوں کو سیل کردیا۔

ایبٹ آباد:کورو نا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 دکانوں / ریسٹورنٹس کو سیل کیا، متعدد کو نوٹس، جرمانہ اور سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے مین بازار اور منڈیاں کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر الزر کیفے، راحت بیکرز، مسٹر کارڈز(منڈیاں)، کیفے اینڈ گرل اور حافظ فیبرکس کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے مری روڈ کا دورہ کیا اور جھگیاں اور ہرنو میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مناک ریسٹورنٹ، کوئٹہ کراچی کیفے، خیبر افغان ہوٹل، دبئی فاسٹ فوڈ، شمع بیکرز، حفیظ ماسٹر ٹائلز اینڈ سینٹری اور پاک موٹرز اینڈ سینٹری کو سیل کیا۔

جب کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے منڈیاں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور جان کلاتھ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل جبکہ 10 دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے جن سے متعلق مزید کاروائی عدالت ہذا عمل میں لائی جائے گی۔اس طر ح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے قلندر آباد، مانگل کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں اور ہوٹلز میں ایس او پیز پر عمل یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 12000 جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!