ہفتے میں چار دن بازاروں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری۔

ایبٹ آباد: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ہفتے میں چار دن بازاروں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد ہفتے میں چار دن صبح سے شام چار بجے تک بازار کھلے رہیں گے جبکہ تین دن مکمل بند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے بعد مطابق ہفتے میں تین دن بازار کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک شام چار بجے بازار کھلیں گے جبکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ یہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تعمیراتی شعبے، سٹیل، سینیٹری، بجلی، المیونیم اور رنگ ساز انڈسٹریز اور ہائرڈ ویئر کی دوکانوں پر نہیں ہو گا وہ اپنے کاروبار اس سے قبل جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق کر سکیں گے۔لاک ڈاؤن گزشتہ تقریباً ڈھائی ماہ سے جاری تھا جس کے بعد عام لوگوں کوبہت سی پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا تھا اس کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے واضع ہدایات کی ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جاری کرہ احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو خلاف ورزی کرنے والی دوکان کو سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!