ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کا لوئر تناول کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری۔

تناول (وائس آف ہزارہ)اندھیر نگری چوپٹ راج انتظامیہ کا لوئر تناول کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری کہنے کو تو تحصیل لوئر تناول کاقیام عمل میں آچکا تاہم عملی طور پر عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا دو دن قبل کی بارش نے جہاں ایبٹ شہر اور ملحقہ ایریا میں تباہی مچائی اسی طرح لوئر تناول میں بھی معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا مین شیروان روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بھرا ہوا ہے تاحال ٹی ایم اے لوئر تناول ضلعی انتظامیہ اور منتخب سیاسی قیادت نے لوئر تناول میں کسی قسم کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کیا جس لوئر تناول کی عوام کے اندر شدید اشتعال پایا جاتا ھے لوئر تناول ہر گزرتے دن کے مسائل کی دلدل میں گھرتا چلا جارہا ہے حکمران ہیں ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی دوسری جانب بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ صحت کے مسائل نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ھے ٹی ایم اے لوئر تناول جوکہ ایک ذمدار ادارہ ہے وہ بھی زبانی جمع خرچ تک محدود ہے اب وقت یہ تقاضا کرتا ھے کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب سیاسی قیادت لوئر تناول کے بنیادی مسائل پر توجو دے کہیں ایسانہ ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے اور عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے لیئے سڑکوں پر آنا پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!