صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی کے حکم پرپرانا شیروان روڈ ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا حکم۔

تناول(جہانگیر شاہ)تحصیل لوئر تناول پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کی کاوش رنگ لے آئی صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے یونین کونسل پنڈ کرگو خان کے وفد سے کیا گیا وعدہ وفا کردیا۔پرانا شیروان روڈ ٹریفک کے لیئے بحال کرنے کا عمل شروع اہلیان علاقہ کا خراج تحسین۔

ذرائع کے مطابق چند دن قبل پنڈکرگو خان کے علاقوں نظراں میکڑاں بیکڑی کھکراڑ اور شرولہ کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل لوئر تناول سے جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر خان تنولی اور حاجی سردار کی قیادت میں صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی سے ملاقات کرکے پرانا شیروان روڈ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر صوبائی وزیر خوراک نے اہلیان علاقہ سے روڈ کی بحالی کا وعدہ کرتے ہوئے محکمہ سی ایینڈ ڈبلیو کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ روڈ کو فی الفور بحال کرکے علاقہ مکینوں کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں جس پر گزشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مشینری بھجوا کر بند روڈ کو کھولنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

روڈ کے کھلنے سے اہلیان علاقہ کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اس پہلے نیا شیروان روڈ تعمیر ہونے اور پرانا روڈ بند ہونے سے اہلیان شرولہ بیکڑی کھکراڑ نظراں میکڑاں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ایک لمبا چکر کاٹ کر اپنی منزل تک جانا پڑتا تھا جوکہ مشکل اور تکلیف دہ سفر تھا لوئر تناول جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر نے اہلیان علاقہ کی طرف سے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ صوبائی وزیر خوراک کے ممنون ومشکور ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو پرانا شیروان روڈ بحال کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر گزشتہ روز سے کام شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی مکمل بھی ہوجائے گا آخر حاجی علی حیدر نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر کر شیروان روڈ کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!