بلدیاتی الیکشن: پنڈکرگوخان میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دوبارہ پولنگ کیلئے درخواست دیدی گئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئر تناول پنڈ کرگو گرلز ہائی سکول وسی ون میں مبینہ دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔عمائدین علاقہ نے خواتین کے ووٹ پول نہ ہونے پر دوبارہ شفاف پولنگ کے لئے تحریری درخواست دیدی ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب میں پنڈکرگو وی سی ون کے جنرل کونسلرز کے امیدواروں وائس چیئر مین وی سی ون چنن خان،جنرل کونسلرز صابر خان،شکیل احمد،فیصل خان،محمد یونس،محمد اعجاز،مد ریاض،محمد الیاس،اظہر رضا،صفدر زمان،محمد مشتاق،محمد یونس،محمد زاہد،لیڈی کونسلر شمیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولنگ کے آغاز اور اختتام میں کسی بھی نمائندے کے ایجنٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے حامیوں نے دھاندلی کے لئے پولنگ کے دوران وقفہ وقفہ سے بند کیا ہے جس میں مخصوص ووٹرز کو سہولت دی گئی۔دو گھنٹے پولنگ بند کرنے پر احتجاج کرنے پر جب دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تو پولنگ بوتھ میں موقع پر خواتین کے پولنگ بوتھ پر محمد صادق نامی شخص کا بیٹا محمد صابر بیلٹ پر مہریں لگانے میں مصروف تھا۔جن کے ہاتھ سے بیلٹ پیر چھین کر بطور ثبوت موجود یے۔ اس عمل کی شکایت پر پریزائڈنگ آفیسر سمیت دیگر افسران کے نوٹس میں لائی گئی جس پر کان پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے بتایا کہ پنڈ کرگو وی سی ون میں پولنگ بوتھ سے ٹائم ختم ہونے کے بہانے پر خواتین کو زبردستی بائر نکالا گیا۔جب کہ اس وقت 6 سو زائد خواتین موجود تھیں جو قانون کے مطابق حق رائے دہی کے استعمال کاحق رکھتی تھیں۔کیونکہ وہ پولنگ بوتھ کے اندر تھیں اس میں خواتین کو نکالنے میں پولیس بھی شامل تھی۔

جس کے خلاف موقع پر احتجاج کرکے نتائج ہو مسترد کیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا 7سو سے زائد خواتین کو ووٹ پول نہیں کرنے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بلاک 209اور بلاک 211پر دوبارہ شفاف ری پولنگ کروائی جائے۔گذشتہ انتخاب میں 13سو سے زاہد ووٹ پول ہوئے تھے جب 31مارچ کی پولنگ کو جان بوجھ کر سست رکھنے کے نتیجہ میں تقریبآ 8 سو ووٹ پول ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ کی سازش کے تحت ڈیوٹی لگائی گئیں۔پہلے رزلٹ میں مخالف ہار گیا تھا جس کو بعد میں ملی بھگت سے جتایا گیا ہے۔اس حوالہ سے خیبر پختون خوا الیکشن کمیشن،ریٹرنگ آفیسر کو دوبارہ شفاف پولنگ کروانے کے لئے تحریری درخواست دیدی ہے۔جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت سے بھی رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!