بارش سے خراب ہونیوالی ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی مشینیں مرمت نہ کرائی جاسکیں۔ پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہزارہ کے بڑے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مون سون کی بارش سے شعبہ امراض قلب اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کی مشینری میں پانی داخل ہونے سے خراب تا حال بحال نہ ہو سکی،مشینری کی خرابی کے باعث مریضوں کو اسلام آباد،پشاور بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے،سیکرٹری صحت کی نااہلی سے غریب مریضوں پر اضافی بوجھ پڑ گیا،زرائع کے مطابق 11جولائی کو ایبٹ آباد کینٹ کے حدود میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد رہائشی گھروں،دکانات،پلازوں اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے زیریں شعبہ جات میں پانی داخل ہوا۔

جس کی وجہ سے شعبہ امراض قلب کی ایک ٹی ٹی اور انجیو گرافی مشین بھی خراب ہوئی، اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں ایکسرے مشین بھی خراب ہے،جس کو کئی روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو آئے روز پشاور اور اسلام آباد علاج کی غرض جانے پر مجبور ہیں،اس حوالہ سے شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ صوبائی سیکرٹری صحت کے آبائی علاقہ کی بڑی ہسپتال غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے،متاثرہ مریضوں نے فوری طور وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!