مسافر ٹیوٹا گاڑی دریا میں جاگری: ڈرائیور سمیت سترہ مسافر جاں بحق۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)گلگت سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی روف ویگن اپر کوہستان پانی بہا کے مقام پر دریامیں گر گئی۔17 مسافر جاں بحق،ایک خاتون کی نعش نکال لی گئی جبکہ باقی نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او اپر کوہستان عارف جاوید خان اپنی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ اس بارے میں تھانہ اپر کوہستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسافر ہائی روف ویگن نمبر4102 جسے ڈرائیور خوش عالم سکنہ داربل چلا رہا تھا کہ اپر کوہستان پانی بہا کے مقام پر بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔

جسکے نتیجہ میں ڈرائیور خوش عالم سمیت 17 افراد جن میں وطیف خان،بربت،خورشید،سخاوت اللہ،سلانیہ بی بی، بیانیہ بی بی،عدیم بی بی،فرین بی بی،نیلم بی بی،اسکی کمسن بیٹی،زوجہ شید خان،نوشیر ولد ستمبر جاں بحق ہو گئے۔مقامی افراد اور اپر کوہستان پولیس نے ڈی پی او عارف جاوید کے ہمراہ نعشوں کی تلاش کا کام شروع کیا تو اس دوران ایک خاتون کی نعش دریا سے نکال لی گئیں۔ جبکہ باقی نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانی بہا کے مقام پر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم پولیس اور مقامی افراد اپنی پوری توانائیاں نعشوں کو تلاش کرنے پرصرف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!