انجینئر امیر مقام کے قافلے پر حملہ: اندھا دھند فائرنگ۔

وزیر اعظم کے مشیر محفوظ رہے پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب۔
شانگلہ (وائس آف ہزارہ) شانگلہ کی تحصیل مارتونگ میں مشیر وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کے قافلہ پر حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔ انجینئر امیر مقام کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ انکا قافلہ الوچ سے مارتو نگ جارہا تھا۔ مارتو نگ پہنچنے تو راستے میں چند مشکوک افراد نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ شانگلہ پولیس سے جب اس بارے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ تاہم سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ فیس بک پر انجینئر امیر مقام کے بھائی اور ایم این اے ڈاکٹر عباداللہ کی ایک پوسٹ شیئر ہوئی ہے جسمیں انہوں نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز امیر مقام پر شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے، انہوں نے امیر مقام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی اور یک جہتی کا اظہار کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!