مشتاق غنی کے فنڈز سے واسا اور کنٹونمنٹ بورڈ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا۔۔

ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر واٹراینڈ سینیٹیشن سروسزکمپنی ایبٹ آباد اور کنٹونمنٹ بورڈنے شہر میں نالوں کی صفائی کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا،سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے نالوں کی صفائی کیلئے فراہم کئے جانیوالے فنڈز کے بعد پہلے مرحلے میں شاہراہ قراقرم عید گاہ سے متصل نالوں اور سینا لیباٹری لنک روڈ پرواقع نالے کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے، ٹی ایم اے،واسا،کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ جاری آپریشن میں مون سون کے آغاز سے پہلے شہر کے تمام نالوں کی صفائی یقینی بنائے گا،جناح آباد،شاہراہ ریشم،پی ایم اے روڈ،کالج روڈ،جب پل کے نالوں کی مکمل کر لی، شہر کو صاف بنانے کا عزم،آپریشن میں بھاری میشنری کا استعمال کیا جا ر ہا ہے۔

سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی ہدایات پر نکاسی آب کی بہتری، مرحلہ وار صفائی عمل، تجاوزات کا خاتمہ اورروزانہ کی بنیاد پر کچرے کی صفائی و منتقلی کا کام باقاعدگی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے، شاہراہ ریشم پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جھنگی میں موجود جب نالہ کی صفائی پر خصوصا طور پر کام کیا جائے گا تاکہ مون سون کی آمد کے ساتھ نالوں میں پانی کی روانی کو ممکن بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے اہلیاں شہر سے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا کرکٹ مقررکردہ مقامات پر تنصیب شدہ کوڑا دان میں ڈالیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیوریج کے نظام میں خلل کی سب سے بڑی وجہ کوڑا کرکٹ نالوں میں پھینکنا ہے جو شہر بھر کے نالوں میں بندش کی بڑی وجہ ہے گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی صفائی مہم شہر بھر کے نالوں کی مکمل صفائی تک رواں ہفتے بھی رہے گی,صفائی مہم کے تحت شہر بھر کے بڑے نالوں,شاہراہ قراقرم سے ملحقہ نالیوں کی صفائی، کچرے کی ٹرانسپورٹ، سٹرکوں، نالیوں اور گلی محلوں کی صفائی کا کام بھی اسی مہم کا حصہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!