ایبٹ آباد پولیس نے613کلوگرام چرس، 5415بوتل شراب، 66کلوہیروئن، دوکلوچارسوگرام آئس،اسلحہ برآمدکرلیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، پولیس ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے گزشتہ روز ضلع ایبٹ آباد کے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جرنلسٹس میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ملک اعجاز، ایس پی ٹریفک طارق محمود، ایس پی انوسٹیگشن محمد اشتیاق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ضلع پولیس کی گزشتہ 06 ماہ کی پراگرس رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 06 لاکھ 50 ہزار مالیت کی 613 کلوگرام چرس، 64 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کی 5415 بوتل شراب، 01 کروڑ 98 لاکھ روپے مالیت کی 66 کلو گرام ہیروئن، 25 لاکھ روپے مالیت کی 2 کلو 400 گرام آئس، 20 ہزار روپے مالیت کی آدھا کلو افیون کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ ناجائز اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائیوں کے دوران 08 کلاشنکوف 56 رائفلیں،06 کلاکوف، 448بندوقیں, 730پستول، اور مختلف بور کے 82692 کارتوس کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

اسی عرصہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 133 مختلف جرائم میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران قتل، اقدام قتل، زنا اور دیگر متفرق جرائم میں مطلوب 890 ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور اسی طرح رہزنی، نقب زنی، چوری اور گاڑی چوری وغیرہ کے مقدمات میں مطلوب 110 ملزمان گرفتار کیے جا کر مسروقہ رقم 35 لاکھ 60 ہزار اور 04 گاڑیاں 10 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے 90 سرچ اینڈ سٹرائیکل آپریشن کیے گئے جس دوران 568 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اس دوران 5472 مکانات کی چیکنگ کے دوران 676 کرایہ داری اور ہوٹل سرائے ایکٹ کے تحت 187 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے جبکہ مختلف اقسام کے 570 اسلحہ اور 73187 کارتوس برآمد کیے گئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران 932 مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے 366 مختلف اقسام کا اسلحہ 5304 کارتوس مختلف بور برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!