کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں قائد اعظم ٹرافی جاری۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کرکٹ اسٹیڈیم میں جا ری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں نادرن پنجاب کی ٹیم کے فیضان ریاض کی ڈبل سینچری اور مبصر خان کی 6وکٹوں کی بدولت بلوچستان کی ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں 4روزہ کے کھیل میں نادرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹ کے نقصان پر 520 رنز سکور کئے جس میں فیضان ریاض کی ڈبل سینچری 201 اور محمد ہریرہ کے 169رنز بھی شامل ہیں.جب کہ بلوچستان کی ٹیم کی جانب سے تاج ولی نے نادرن پنجاب کی ٹیم کی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس سے اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری اننگ میں 336 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ناردرن پنجاب کی جانب سے مبصر خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 6 وکٹ اپنے نام کیں بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ناردرن پنجاب نے 32 رنز بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے میچ میں کامیابی اپنے نام کر لی


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!