ایبٹ آباد کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل: 180 امیدوار سامنے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ہزارہ قومی محاذ تحریک لبیک، ملی مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی، پاکستان تحریک انصاف سمیت آزاد کل 180 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ ختم ہو گیا۔ 403 امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہو گی۔ قومی حلقہ این اے 16 سے 30، این اے 17 سے 23، پی کے 42 سے 31 پی کے 43 سے 34 پی کے 44 سے 28 اور پی کے 45 سے 34 امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے پاس کا غذات جمع کئے۔ حلقہ این اے 16 سے سردار مہتاب احمد خان، مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی، پی ٹی آئی کے علی اصغر خان، غضنفر علی عباسی، نبیل عباسی، سردار شبیر احمد، ڈاکٹر اظہر خا ن سمیت کل 30 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ اسی طرح قومی حلقہ این اے 117 ابیٹ آبادٹو سے پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان، سابق ایم این اے علی خان جدون، سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، ہزارہ قومی محاذ کے محمد ضیاء خان، نصیر خان جدون، محمد اسحاق زکریا، شوکت علی تنولی، فرزانہ مشتاق سمیت کل 23 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ صوبائی حلقہ پی کے 42 سے بھی 31 امیدوار میدان میں آئے ہیں جن میں قومی وطن پارٹی کے احمد نواز خان مسلم لیگ ن کے سردار فرید، پیپلز پارٹی کے سید جعفر شاہ، جماعت اسلامی عبید الرحمن عباسی سابق ایم پی اے نذیر احمد عباسی، نقیب اللہ خان، ڈاکٹر اظہر خان جدون اور دیگر شامل ہیں۔ پی کے 43 سے جمعیت علمائے اسلام کے سردار ابرار احمد تحریک انصاف پارلیمینٹین کے سردار شیر بہادر، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی، پی ٹی آئی کے شہزاد گل، مسلم لیگ ن کے ذوالفقار جاوید عباسی سمیت کل 31 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ پی کے 44 سے مسلم لیگ ن کے سردار اور نگزیب نلوٹھہ، سابق ایم پی اے قلندر خان لودھی، افتخار احمد خان، فثار صفدر محمد نبیل عباسی سمیت 28 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ پی کے 45 سے پیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، ہزارہ قومی محاذ کے اسد خان پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ فواد علی، پی ٹی آئی کے سید شاہ فیصل، نقیب اللہ خان، مسلم لیگ ن کے محمد ارشد اعوان، گل خان چنگیزی، آزاد امید وار سجاد اکبر، تیمور خالد، جماعت اسلامی کے امجد خان جدون، شمریز خان، فرزانہ مشتاق، عظمی ریاض جدون سمیت کل 34 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں جن کے کاغذات کی جانچ دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ، جماعت اسلامی، پی پی، ہزارہ قومی محاذ و دیگر پارٹیوں کے امید وار تیارسردار مہتاب، مرتضی جاوید، عبدالرزاق، مشتاق غنی، سلیم شاہ، سجاد اکبر، امجد خان و دیگر نے کا غذات جمع کرا دیئے پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!