ایکسائزانٹیلی جنس بیوروکے انچارج انسپکٹرقاضی قمر نے موٹروے پرگاڑی سے پانچ کلوچرس برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایکسائزانٹیلی جنس بیوروکے انچارج انسپکٹرقاضی قمر نے موٹروے پرگاڑی سے پانچ کلوچرس برآمد کرلی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ کی منشیات کے سمگلروں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو تھری کے انچارج انسپکٹرقاضی قمر کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات کی بھاری کھیپ ہزارہ موٹروے کے ذریعے سمگل کی جارہی ہے۔ جس پر بیدڑہ انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی موٹرکار نمبر: BC-2512کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی پانچ کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ کارروائی میں توقیر عباس ایڈیشنل SHO تھانہ ایکسائز، سردار عبدالمجید اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور رانی بی بی لیڈی کانسٹیبل سمیت بمعہ دیگرنے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!