تحصیل چیئرمین اور تحصیل میئر میں کیا فرق ہے؟

بلدیاتی امیدوران اور لوکل میڈیا اکثر تحصیل میئر اور چیئرمین میں فرق کیئے بغیر سب کیلئے تحصیل میئر کا نام استعمال کرتی جو کہ قانوناً غلط ہے۔ ایک باخبر شہری ایک زمہ دار شہری ہوتا اس لئے اس کا فرق جاننا ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا ترمیمی بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مطابق صوبے کے 124 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس میں 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے تحصیلوں میں تحصیل مئیر کا انتخاب ہوگا اور باقی 117 پر تحصیل چیئرمین منتخب ہونگے یعنی تحصیل میئر کا نام صرف پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ کیلئے استعمال ہوگا اوس ان تحصیلوں کے کونسلوں کو سٹی کونسل کہا جائیگا اس کے علاؤہ باقی تمام تحصیلوں کے کونسلوں کو تحصیل کونسل کہا جائیگا اسی طرح میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا اور تحصیل چیئرمین تحصیل لوک گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا۔

تحصیل میئر اور تحصیل چیئرمین کے اختیارات میں بھی فرق ہے اور تحصیل میئر کے پاس چونکہ شہری علاقہ ہے اس کے پاس تحصیل چیئرمین سے زیادہ اختیارات ہونگے۔

تحصیل چیئرمین پورے تحصیل کیلئے ترقیاتی منصوبہ بندی کریگا اور ساتھ مختلف کمیٹیاں بھی بنائے گا لیکن اس کے برعکس تحصیل میئر کے پاس تحصیل چیئرمین کے تمام اختیارات ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید اختیارات بھی ہونگے جیسا کہ ایکسپریس ویز اور فلاء اورز کی منظوری دینا، ٹیکس لگانا، کمرشل اور رہایشی زمینوں میں فرق کرنا، کمرشل زمینوں کیلئے منصوبہ بندی کرنا، مارکیٹوں کیلئے جگہ متعین کرنا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!