پولیس کی نااہلی: شملہ ہل ٹنل کے قریب موٹروے پرمسلح افراد کا گاڑیوں پرپتھراؤ جاری۔موٹروے سے کاپر کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کی نااہلی: شملہ ہل ٹنل کے قریب موٹروے پرمسلح افراد کا گاڑیوں پرپتھراؤ جاری۔موٹروے سے کاپر کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرلی گئی۔ پولیس خاموش تماشائی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پچھلے کافی عرصہ سے ہزارہ ایکسپریس وے، شملہ ہل ٹنل کے قریب مسلح افراد رات کے وقت گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کی شیشے ٹوٹے اور متعدد گاڑیاں حادثات سے بال بال بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق شملہ ہل ٹنل اور کماربانڈی کے درمیان واقع پہاڑوں سے ایکسپریس وے کے پوائنٹ نمبر74 اور75 کے درمیان پتھراؤ کیا جاتاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پتھراؤ کرنے والے افراد کافی تعداد میں ہوتے ہیں اور ان کے پاس خودکار ہتھیاربھی ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کماربانڈی کے قریب ہزارہ ایکسپرے وے پربچھائی جانیوالی کاپر کی قیمتی تار بھی کئی مرتبہ کاٹ کر چوری کی گئی ہے۔ جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے پر مختلف الیکٹرانکس کا سامان بھی چوری کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو پتھراؤ کرنے والے افراد کے بارے میں بتایاگیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

دوسری جانب ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے موٹروے پر پتھراؤ کرنے والا ایک بھی شخص گرفتار نہیں کیا گیا اور اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ مسلح افراد بھی رات کے وقت سرعام دکھائی دیتے ہیں۔ شملہ ہل ٹنل ایک انتہائی حساس ترین علاقہ ہے۔ جہاں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!