کینٹ الیکشن: عنایت اللہ خان جدون نے جان محمد بنگش کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ الیکشن: عنایت اللہ خان جدون نے جان محمد بنگش کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بہت سے امیدوار حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش بھی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر دو سے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سابق مسلم لیگی ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون نے جان محمد بنگش سے رابطہ کرکے انہیں وارڈ نمبر دو کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی اور انہیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ عنایت اللہ خان جدون کا کہناتھاکہ اگر جان محمد بنگش مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ نہ بھی لیں تو پھر بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وارڈ نمبردو میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا اور وارڈ نمبر دو کے الیکشن میں جان محمد بنگش کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ جان محمد بنگش نے عنایت اللہ خان جدون کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!