مختلف 80 اقسام کی جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئیں۔

ڈر گ ا تھا رائی متحرک۔ادویات ساز کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ خام مال کی کھپت اور ڈیلرز کے ذریعے سپلائی کاریکارڈ بھی طلب،
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت ملک بھر میں 80 سے زائد اہم اور جان بچانے والی ادویات کے غائب ہونے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہنگامی سروے مکمل کر لیا ہے اور ان رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ ادویات ساز کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ادویات کی پیدوار کی مقدار ان کی درآمد کردہ خام مال کی کھپت اور مارکیٹ میں مجوزہ ڈیلرز کے ذریعے سپلائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی اور قلت کی وجوہات بھی طلب کی جا رہی ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ہزارہ سمیت ملک کے بڑے اہم شہروں میں ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسٹنٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے میڈیسن مارکیٹوں کا ہنگامی سروس کیا ہے۔ مختلف ہسپتالوں کے باہر ہنگامی سروے کر کے غائب ادویات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔ واضح رہے کہ ہزارہ سمیت صوبے بھر میں 180اہم اور جان بچانے والی ادویات کو مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے۔ اور اس کی بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!