خانہ کاشت انتقالات کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی سفارش۔

KPK Govt Logo

پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باعث صوبے میں پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ 2 سال کے دوران حکومت کو ٹیکس کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے سے زائد کے نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور خریدو فروخت بھی بند رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کو سفارشات کی گئی ہے کہ وہ خانہ کاشت پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا نہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنے سے ٹیکسز وصولی کے ساتھ ساتھ پراپرٹی کے کاروبار بھی شروع ہو جائیگا۔ جن علاقوں میں خانہ کاشت کا سلسلہ مکمل ہوا ہے یا مکمل نہیں ہوا ہے وہاں پر خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خانہ کاشت پر پابندی ختم کرنے کی منظوری صوبائی کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں دیدی جائیگی، خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات دو صوبائی محکموں کی جانب سے صوبائی حکومت کو کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!