اسامہ آصف نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد سے سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلع ایبٹ آباد کی ویلج نگری بالا ٹو کے علاقے تتیال مکالی رہائشی ہونہار طالبعلم اسامہ آصف نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد سے سول انجینئرنگ میں اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا موصوف طالب علم نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی اور دونوں امتحانات اے پلس گریڈ میں پاس کیے تھے جس بعد انہوں کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا اور آٹھوں سمسٹرز میں اے پلس گریڈ سے بی ایس سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور مجموعی طور پر 3.74 جی پی نمبرز لیکر گولڈ میڈل حاصل اور آج ہونے والے کانووکیشن میں انہیں ڈگری کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل دیا گیا انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھرپور محنت و لگن کار فرما ہے جس کی بدولت میں آج تک تمام امتحانات میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری و ساری رہے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!