ایبٹ آباد شدید سردی شروع ہوتے ہی عوام پر سوئی گیس لوڈشیدنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد شدید سردی شروع ہوتے ہیعوام پر سوئی گیس لوڈشیدنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا۔کنج کیہال آرام باغ لوہر ملکپورہ لنک روڈ سلہڈ و گردونواح کے عوام نے سوئی گیس بل جمع نہ کرانے اور سوئی گیس آفس کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے ڈالی شدید سردی میں سوئی گیس لوڈشیدنگ اور کم پریشر کے ستائے عوام کا کہنا تھا کہ شہر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں جو عوام کی دُکھوں کا مدحوا کر سکے شدید سردی میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ ہونا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس بندش سے کھانے پکانے میں شدید دشواری ہوتی ہے اکثر بچے صبع بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہوتے ہیں گھریلو چولہے اور ہیٹر ٹھنڈے پڑ گئے جس سے بچے بوڑھے بیمار پڑ گئے اس سنگین مسلے پر نہ تو منتخب نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی سوئی گیس حکام کو خیال آ رہا ہے جس پر ہم اہلیان ایبٹ آباد نے متفقہ طور پر فصیلہ کر لیا ہے کہ اب کی بارسوئی گیس کے بل جمع نہیں کرائیں گئے اور اگر سوئی گیس حکام نے اپنی روش نہ بدلی تو سوئی گیس آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!