بنک کے باہر ڈکیتی: پولیس مقابلہ: فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت گولی لگنے سے زخمی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) پولیس مقابلہ، ہری پور پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری۔ملزمان کے خلاف مذکورہ شہری اور پولیس کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج۔انسپکٹر جنرل اف خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے ہری پور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کے نام سی سی ون اور انعام کے لیے بھیجنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کو احکامات جاری کردیئے۔

تھانہ سٹی کی حدود نزدجے ایس بینک شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھننے کی کوشش پر شہری کی مذاحمت۔ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔اسی اثناء میں ٹریفک وارڈنز نے ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوعہ کی جانب بڑے تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بارادہ قتل فائرنگ شروع کردی۔جو پولیس پارٹی نے اپنی جان بچانے کے لیے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد جیلانی ولد اجمل خان سکنہ چونترہ تحصیل و ضلع راولپنڈی ٹانگ پر لگ گر زخمی ہوا۔جس کو نہایت حکمت عملی سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ملزم کے دیگر ساتھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے ٹرامہ سنٹر کا دورہ کیا۔ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ملاقات کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کوانسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان اور ریجنل پولیس افیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی جانب سے بھی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد اور انعام دینے کے ساتھ ساتھ اپنی جانب سے بھی تعریفی اسناد و انعام دینے کے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!