پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد۔

پولیس کو واٹس ایپ گروپوں سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا شف آفتاب عباسی نے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق محط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں جبکہ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔ خط میں بتایا گیا کہ سوشل خط میں میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کے مورال کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق صرف پولیس ترجمان میڈیا کی مدد کرنے کا مجاز ہوگا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!