ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور کینٹ بورڈ کوروناوائرس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد میں ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے مین شہر سمیت بازار تک محدود جب کہ شہر سے ملحقہ علاقوں کی عوام کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑانے میں مصروف کوئی پوچھنے والا نہیں شہر بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں یہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والی ایس او پیزپر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اپنے دفاتر کے اردگرد موجود سڑکوں اور بازاروں میں عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کروا رہے ہیں۔

مگر افسوس شہر سے ملحقہ علاقوں نڑیاں کاکول منڈیاں سپلائی مری روڈ جھگیاں نواں شہر سمیت دیگر علاقوں میں عوام ایسے پیس پر عمل درآمد نہیں کر رہے ان علاقوں میں نہ تو ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھا جا رہا ہے اسی طرح ان علاقوں میں مختلف دکانوں پر گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے جو بغیر ایس او پیز کے خریداری کرتے دیکھائی دیتے ہیں شہر بھر میں زیادہ تر کورونا وائرس کے کیسز بھی ان علاقوں سے رپورٹ کیے جا رہے ہیں مگر انتظامی افسران ان علاقوں کی طرف جانا گوارا نہیں کرتے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس کرتے ہیں جس کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایبٹ آباد شہر سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!