راستہ کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ امام مسجد سمیت تین افراد زخمی۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مضروبین کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی
ہری پور (وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ صدر کی حدود موضع کہکہ میں راستہ کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ، کلہاڑیوں اور برچھیوں کے وار سے ایک خاتون، ہریپور شہر کی مسجد کے امام مسجد سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مضروبین کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر کی حدود موضع کہکہ میں فائرنگ اور کلہاڑیوں سے ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں ہری پور شہر کی مسجد کا امام مسجد بھی شامل ہے ٹراما سنٹر میں مضروب سعید احمد ولد تاج محمد، امام مسجد سجاد احمد ولد عبدالعزیز سکنان کہکہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا مخالفین کے ساتھ راستہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس کا فیصلہ عدالت سے ہمارے حق میں ہوا گزشتہ روز مصدق ولد حیات محمد سبحان ولد خوشی محمد، اسد، اظہر پسران مصدق، لیاقت ولد محمد مسکین نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہم پر دھاوا بول دیا اور ہم پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کیے جس سے ہمارے گھر کی خاتون مسماۃ (ن) زوجہ عبد الحفظ اور ہم دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ سبحان ولد خوشی محمد نے با ارادہ قتل ہم پر فائرنگ کی جسکی ایک گولی سعید احمد کی ٹانگ میں لگی اور شدید زخمی ہو گئے پولیس نے مضروبین کی مدعیت میں رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!