ایبٹ آباد کی دور دراز پولیس چوکیوں میں تعینات اہلکاروں کو رمضان پیکیج کے تحت کھانے پینے کا سامان فراہم کردیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ضلع کی تمام دور دراز کی چوکیات میں جوانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے دوران خصوصی پیکیج فراہم کر دیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائینز میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گلزار خان اور انسپکٹر ریاض خان نے شہر سے دور چوکیات چمہڈ، چمہٹی، مکول، آب شفاء، پھوہار، صوبن گلی، ٹھنڈیانی، اور چوکی چمیالی میں تعینات عملے کے لیے رمضان المبارک کے دوران کسی بھی مشکل اور پریشانی سے بچنے کے لیے افطاری اور سحری کا تمام تر ضروری سامان متعلقہ سٹاف کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!