ایبٹ آباد میں سوزوکی کرایوں کا مسئلہ حل ہو سکا: ڈرائیوروں کی ہڑتال، بدمعاشی اور بدتمیزی جاری۔

ایبٹ آباد میں سوزوکی کرایوں کا مسئلہ حل ہو سکا: ڈرائیوروں کی ہڑتال، بدمعاشی اور بدتمیزی جاری۔
سوزو کی ڈرائیورز ہڑتال کے دوران بد معاشی بد تمیزی اور غنڈہ گردی پر اتر آئے پولیس کاروائیوں کے باوجود بے بس۔
لوکل روٹس کی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے من مانے کرایوں کی وصولی کیساتھ لڑائی جھگڑے شروع کر دیئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر کے مقامی روٹس پر کرایوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اڈے سے چلنے والی سوز کیوں کے ڈرائیوروں کی کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پر ہڑتال جاری ہے سوزو کی ڈرائیورز ہڑتال کے دوران بد معاشی بد تمیزی و غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں اورانہوں نے مسافروں کو گاڑیوں سے اتارا نہیں گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کر رہے ہیں پولیس کا روائیاں کر رہی ہے لیکن اب پولیس بھی بے بس نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور زمن مانیاں کرنے کے ساتھ مسافروں سے لڑائی جھگڑے بھی کر رہے ہیں۔مانسہرہ روڈ پر سیٹھی مسجد کے قریب ایک ضعیف العمر بوڑھی کو اتار کر اسے بدتمیزی کی اور ساتھ ساتھ گالیاں بھی دیں متاثرہ بوڑھی خاتون سمیت دیگر سواریوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ڈرائیورز کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ایبٹ آباد کے تمام روٹس پر کرائے معمول کے مطابق چل رہے تھے کہ اچانک سیکرٹری آر ٹی اے کی طرفہ سے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں مقامی رونس کے کرایوں میں بے تکا بھاری اصافہ کر دیا گیا جس پر عوام مشتعل ہو گئے اور احتجاج کیا جس کے سیکرٹری آرٹی نے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا پھر تحصیل میر کی قیادت میں کمیٹی بنی جس میں کرایہ تین روپے پچاس اور بھتر پیسے کے حساب سے طے کئے گئے جس کے مطابق منڈیاں کا کرایہ 30 روپے نو اشہر کا کرایہ 20 روپے ہو گیا اور ڈرائیورزہڑتال پر چلے گئے مسافروں اور ڈرائیورز میں لڑائی جھگڑے جاری ہیں سیکرٹری آر ٹی اے چند سال پہلے منڈیاں نو شہر کا کرایہ 37 روپے مقرر کیا ڈرائیورز 40 روپے وصول کر رہے تھے سیکرٹری آر ٹی اے نے 55 اور 37 روپے کرایہ جاری کرنے کے بعد تیسرے نوٹیفکیشن میں ان ہی روٹس پر کرایہ 30 اور 20 روپے جاری کر دیا ہے پہلے کرایہ بڑھایا اور بہت زیادہ بڑھا یا پھر چند برس پہلے اپنے ہی جاری کردہ کرائے سے بھی کم کرایہ نامہ جاری کر کے عوام اور ڈرائیورز کو آمنے سامنے لاکھڑا کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!