تعمیر وطن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ میں سینکڑوں امیدواروں کے شرکت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے تحریری ٹیسٹ میں سینکڑوں امیدواروں کے شرکت۔میٹرک‘ایف اے /ایف ایس سی کے مختلف مضامین کیلئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز‘گروپ آف ایجوکیشن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں اتوار کے روز منعقدہ تحریری ٹیسٹ میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ کیا۔تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کوتعمیر وطن کے مختلف کیمپسز میں نویں‘دسویں‘گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے سائنس اورآرٹس مضامین کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے بتایا کہ تحریری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔تعمیر وطن میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ادارہ میں زیرتعلیم طلباء وطالبات ایبٹ آباد بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کیلئے کسی بھی قسم کی سفارش خاطر میں نہیں لائی جائے گی۔امیدوار کسی بھی قسم کی سفارش کروانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!