ایبٹ آباد کے لوکل رو ٹس پر سوزوکی مافیا نے سر کاری کرایہ نامہ مسترد کر دیا۔

traffic police, suzuki

آر ٹی اے نے ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد 20 روپے، وہ پتھر 20 روپے مین گیٹ کاکول 20 روپے اور نواں شہر بنی سے 25 روپے مختص کیا تھا۔
ٹریفک پولیس اور محکمہ آرٹی اے قابو پانے میں ناکام شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے شہر میں بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کے لوکل روٹ پر سوزو کی مافیا نے سرکاری کرایہ نامہ مسترد کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے کرایہ پر عمل درآمد کے لئے کاروائیاں شروع، شہریوں نے لوکل روٹ پر بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایبٹ آباد میں فوارہ چوک سے ایوب میڈیکل کمپلیکس تا کالا پل تک سفر کے مطابق کرایہ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے عوام نے لوکل روٹ پر بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں غیر قانونی سوزوکیاں دھڑلے سے مٹرگشت کر رہی ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد 20 روپے، ایبٹ آباد سے دو بھر 20 روپے، ابیٹ آباد سے مین گیٹ کا کول 20 روپے اور نواں شہر بنی سے براستہ بائی پاس میزائل چوک تک 25 روپے مختص کر امید کی جگہ 40 روپے وصولی کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ جس پر ٹریفک پولیس اور محکمہ آرٹی اے قابو پانے میں ناکام ہے۔ اس سلسلہ میں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے شہر میں بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سوزو کی مافیا کی ہٹ دھرمی ختم ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں 12 سو سے زائد سوز و کی گاڑیاں لوکل روٹ پر موجود ہیں جس میں تین گنا گاڑیاں بااثر افراد کی ہیں۔ جن کی ملی بھگت سے کرایہ نامہ ر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!