ایبٹ آباد میں سردی شروع: لنڈابازاراور سوپ کی دوکانیں سج گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) موسم سرما کی کے پہلی بارش شروع ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی شہریوں نے گرم کپڑے خریدنے کے لیے لنڈا بازار کا رخ کرلیا سردی کو دور کرنے کے لئے سوپ یخنی اور مچھلی کی دوکانوں میں بھی رش لگ گیا تفیصلات کے مطابق ایبٹ آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی پہلی بارش کے آغاز ہوتے ہی شہریوں نے گرم کپڑے خریدنے کے لئے لنڈا بازار اور مختلف کپڑوں کی دوکانوں کا رخ کرلیا دوکاندار بھی گرم کپڑے سیل کرنے کے لیے شہریوں میں مہنگے داموں میں کپڑے فروخت کرنے لگے مہنگا?ی کی وجہ سے امیر شہری کو تو گرم کپڑے خرید میں آسانی ہے مگر غریب طبقہ لوگوں کو اس دور میں لنڈے کے کپڑے خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے سردی کی شدت کو دور کرنے کے لئے یخنی سوپ دودھ جلیبی اور مچھلی کے دوکاندوں میں ڈھیرے جما لئے چائے ہو یا گرم پکوڑے سموسے ہوں ان کے کھانے کے لئے بھی لوگوں کو لائن میں لگ کر گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے اس موسم کو میں گرم چیز کھانے کے علاوہ خوش میوے کا استعمال کرکے سردی کی شدت کو دور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!