کوروناوائرس: نتھیاگلی میں ڈیزی ڈاٹ، ایمور اور ایلیٹ ہوٹلوں پر محکمہ صحت کی کارروائی۔

گلیات میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمز متحرک سیاحوں، ہوٹل و ریسٹورنٹس عملے کے کورونا ٹسٹ جاری۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن گلیات میں موجود اور تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔کورونا کی روک تھام کے لیے گلیات میں مختلف ہوٹلز میں سامنے آنے والے کورونا کیسز پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیزی ڈاٹ ہوٹل چھانگلہ گلی میں متعلقہ 3 افراد کو quarantineکیا گیا اور ہوٹل کو ڈس ان فیکٹ کرنے کے بعد سیل کیا گیا۔

ایمورہوٹل ڈونگا گلی 3 کیسز جو کہ سیاح تھے اور اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں ان کے استعمال کے کمروں کو سیل کیا گیا اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ ایلیٹ ہوٹل نتھیا گلی 3 کورانا کیسز کو quarantine کیا گیا اور باقی سٹاف کے سیمپل لیے گئے متعلقہ سیکشن کو سیل کیا گیا۔ اسی سلسلے میں ایوبیہ اور خانسپور میں کورونا کا ٹیسٹ کروانے سے انکاری پرمحکمہ صحت کے تعاون سے تمام کیسز کو کور کیا گیا۔اس موقع پر انہو ں نے شہریوں اور سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے مفت کورونا ٹیسٹ کروائیں اور خود بھی اور دیگر افراد کو بھی کو رو نا سے بچا ئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!