ایبٹ آباد کراچی بن گیا۔ یومیہ ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہر بھر میں موٹرسائیکل چوروں کا راج۔یومیہ ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔پولیس کی جگہ جگہ ناکہ بندیاں کے باوجود پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد کے 13 تھانوں کی حدود میں سے موٹرسائیکل چوروں نے ایک ہفتے کے دوران پچاس سے زائد موٹرسائیکل چوری کرلیئے ہیں۔یومیہ ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے پر نوجوانوں میں غم کی لہڑ دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق کاکول روڈ پر چند روز قبل دن دیہاڑے نوجوان نے موٹر سائیکل چوری کرلی۔جبکہ لنک روڈ پر بھی ایک نوجوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کردیا تھا دونوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی گئی لیکن پولیس چورپکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔زرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کی گئی لیکن تاحال کوئی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار نہ ہوسکا۔شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری موٹرسائیکل چوروں کو پکڑنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!