از خود چاند کا علان کرنے پر سزادوسال حج پیکیج لانے کا فیصلہ۔

ایک پیکیج 40 دن دوسرا 105 یوم کا لانا چاہتے ہیں، اگلے سال ایک لاکھ 89 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے: طلحہ محمود۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ)وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ ایسی قانون سازی کر رہے ہیں کہ اپنے طور پر چاند کا اعلان کرنے والوں کو سخت سزا ہو سکے، کوشش ہے کہ آئندہ سال سے حج کے دو طرح کے پیکیج ہوں نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر مذہبی امور طلح محمود نے بتایا کہ اگلے سال ایک لاکھ 89 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، معاہدے کے تحت سہولتیں نہ دینے والے ٹور آپریٹرز کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا طلحہ محمود نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ سال سے دو طرح کا حج پیکیج ہو، پہلا 40 دن کا پیکیج اور دوسرا 105 دن کا حج پیکیج ہونا چاہئے، وزیر مذہبی امور نے کہا کہ چاند دیکھنے سے متعلق شہادتوں میں ابہام نہیں ہونا چاہئے، اب خود سے چاند کے اعلان پر جرمانہ بھی ہوگا اور سزا بھی نئی قانون سازی میں خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزا ہے، چاند دیکھ کر اعلان کے معاملے پرقومی بجتی ہی ترجیح ہوگی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، سعودی قیادت کی پاکستان سے جذباتی وابستگی بھی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کی سطح پر بھی مضبوط روابط ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!