صوبائی وزیرخوراک قلندرخان لودھی نے چھیالیس کروڑ کی لاگت سے دومیگاپروجیکٹ کی منظوری حاصل کرلی۔

ایبٹ آباد: صوبائی وزیرخوراک قلندرخان لودھی نے شاہ کوٹ پل اورشیروان تاچمہٹی روڈ کی تعمیرکیلئے چھیالیس کروڑ کی منظوری حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے اپنے حلقہ نیابت کے لئے دوبڑے منصوبوں کیلئے چھیالیس کروڑ کے فنڈز کی منظوری خیبرپختونخواہ حکومت سے حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیروان تا چمہٹی روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا۔ صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے ایشین بنک کے حکام سے اس سڑک کی تعمیر کیلئے ملاقاتیں کیں۔ جس پر ایشین بنک کی سروے ٹیم نے شیروان تاچمہٹی سڑک کا معائنہ کیا۔ سابق کونسلر آصف، ناظم وی سی سرفراز، سابق تحصیل کونسلر حاجی نعیم لودھی، ملک اظہر نے ایشین بنک کے وفد کو سڑک کا سروے کروایا۔ ایشین بنک کی سروے ٹیم شیروان تاچمہٹی 36کلومیٹرسڑک کی تعمیر کیلئے چھتیس کروڑ روپے کا تخمینہ لگاتے ہوئے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر خوراک کے مطالبے پر ایشین بنک کی سروے ٹیم نے شاہ کوٹ پل کی تعمیر کا بھی تخمینہ لگایا اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔ سابق تحصیل کونسلر حاجی نعیم لودھی نے ایشین بنک کے وفد کو گزشتہ روز شاہ کوٹ کا دورہ کرایا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، سابق ناظم کاکوٹ ملک نعیم اور عمائدین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ شاہ کوٹ پل کی تعمیر سے چالیس سے زائد دیہاتوں کے لوگ سفری سہولیات سے مستفید ہونگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!