ایبٹ آباد پولیس مغوی ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو بازیاب کرانے میں ناکام۔ وائس چیئرمین اور مخصوص نشست کے الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس مغوی ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو بازیاب کرانے میں ناکام۔ تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج۔ وائس چیئرمین اور مخصوص نشست کے الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارہ بجے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر سات دلاور خان کو ویگوگاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے مری روڈ جھگیاں سے زبردستی گاڑی میں ڈال کراغواء کرکے لے گئے۔ دلاور خان کے ساتھ اس وقت ان کا ایک رشتہ دار نوجوان بھی تھا۔ جسے مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دلاور خان کے ورثاء کے مطابق ہم نے پولیس کنٹرول کو بروقت اغواء کی اطلاع دی۔ لیکن ایبٹ آباد شہر میں پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے اغواء کار باآسانی فرار ہو گئے۔ جب ہم تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کروانے کیلئے پہنچے تو تھانے میں صرف ایک مد محرر تھا۔ تھانے کا کوئی بھی ذمہ دار موجود نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز تھانہ کینٹ میں دلاور خان کے اغواء کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ تاہم چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ایبٹ آباد پولیس دلاور خان کا سراغ لگانے اور بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین اور مخصوص نشست پر الیکشن کا انعقاد کیا جارہاہے۔ دلاور خان کی گمشدگی کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے انتخابات روکنے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!