کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے شہری دفاع کے اہلکار بھی سڑکوں پر آگئے۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فوارہ چوک میں شہریوں،مسافروں اور راہگیروں میں سینی ٹائزر اور فیس ماسک تقسیم کئے گئے، محکمہ شہری دفاع نیخیبر پختون خوا کے 35 اضلاع میں آگا ئی مہم شروع کر رکھی ہے،ایبٹ آباد میں بھی محکمہ کے افسران اور رضاکاروں نے ریلی بھی نکالی،اس موقع ڈائریکٹر شہری دفاع خیبر پختون خوا فہد اکرم قاضی، راجہ شکیل احمد ایکٹنگ سول ڈیفنس آفیسر،افتحار احمد سینئر کلرک کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ سول ڈیفنس خیبر پختون خوا فہد اکرام قاضی کا کہنا تھا محکمہ شہری دفاع نے اپنے رضا کاروں کے ہمراہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے لئے آگائی مہم شروع کر رکھی ہے،ایبٹ آباد میں رضا کاروں کی تعداد 8 سو سے پانچ ہزار تک بڑھانے کے لئے ہدف مقرر کیا ہے اور صوبہ بھر میں ہر گھرانے کے ایک فرد کو رضا کار بنانے کے لئے رجسڑیشن کا عمل شروع کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع کورونا وباء کے دوران شروع دن سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے,انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور حکومت،محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں،انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حالات کا ایک قوم بن کے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،محکمہ شہری دفاع اور اس کے رضا کار شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی تدابیر کی آگائی کے لئے مہم جاری رکھیں گے۔قبل ازیں فوارہ چوک سے کنج روڈ تک ایک آگائی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے پی کے فہد اکرام قاضی نے کی انہوں نے شہریوں،مسافروں،راہگیروں میں فیس ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کئے،اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اس کا استعمال یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!