ایبٹ آباد میں بانڈہ سنجلیاں موٹر وے منشیات کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بانڈہ سنجلیاں موٹر وے منشیات کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔پولیس خاموش تماشائی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ سنجلیاں کے قریب سے گزرنے والی موٹروے سے مقامی آبادی کے لیے موجود رستے سے شہر بھر میں منشیات کی ترسیل کی جانے لگی زرائع کے مطابق منشیات فروش پشاور سے ایبٹ آباد بھاری مقدار میں منشیات لا کر موٹروے سے بانڈہ سنجلیاں اتر جاتے ہیں اور پھر اُسی رستے پر آگے گھڑی گاڑیوں لے جا کر شہر بھر میں پھیلائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث یہ کام عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے منشیات فروشوں کے اس عمل میں بعض پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جنہوں نے اپنی آنکھیں بند کر کے ان منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے منشیات فروش ناکو اور طرح طرح کی پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے گاڑی سے اسی راستے پر اتر جاتے ہیں اور پھر ایسی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے بعد بھی شہر بھر میں منشیات فروشی عام ہے اہلیان ایبٹ آباد موٹروے انتظامیہ اور پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے موٹروے سے ارد گرد کے علاقوں کو گزرنے والے رستوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اگر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان راستوں کو بند نہیں کیا جاتا تو ان پہ پولیس کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایبٹ آباد شہر میں مکمل طور پر منشیات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!