ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس انسپکٹرعبدالستار خان کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حادثے میں شہید ہونے والے سرکل افیسر انٹی کرپشن انسپکٹر عبد الستار خان کوسپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں بھی ادا کی گئی۔ روڈ ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان جہانگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، SHO تھانہ پٹن ہمراہ نفری پولیس،ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122 پٹن بمقام تورکمر پہنچ کر آلٹوموٹرنمبری DGS-791جس میں انسپکٹر عبدالستار خان اور بشیر ولد تورات قوم چوتا خیل سکنہ پالس کے ہمراہ پٹن سے بطرف بشام جارہے تھے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سرکل افیسر انٹی کرپشن کوہستان عبدالستارموقعہ پر جانبحق ہوئے جبکہ بشیر ولد تورا قوم چوتا خیل سکنہ پالس زخمی ہوا۔

مقامی پولیس، ضلعی انتظامیہ ریسکیو1122اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی کو THQ ہسپتال پٹن منتقل کرکے ابتدائی طبی امد اد کے بعد زخمی کو ابیٹ آباد ریفر کیا۔ جبکہ انسپکٹر عبدالستار خان کی نماز جنازہ پٹن میں ادا کی گئی بعد نماز جنازہ شہید کو لوئر کوہستان پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان جہانگیرخان خان،ایس پی انوسٹی گیشن اپر کوہستان امجد حسین،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مطلوب خان، ضلعی انتظامیہ کے افسران،اہلکاران نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں بھی ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!