ماڈل ٹرائل کورٹ نے شوہرکوقتل کرانیوالی بیوی کو ساتھیوں سمیت تیس سال قید کی سزاسنادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج مدثر حسین ترمذی نے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو تیس سال قید کی سزا سنادی 23 مارچ 2016 کو علت نمبر 60 میں اپنی رپورٹ کرواتے ہوئے مسماۃ ظاہر جان زوجہ روشن دین ساکنہ ناڑہ نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا نوید مقتول گاؤں میں محنت مزدوری کرتا میری بہو مسماۃ روبینہ کے امجد ولد منور دین کے ساتھ عرصہ چھ ماہ سے ناجائز تعلقات ہیں میری بہو نے بتایا کہ میری بچی کی طبیعتخراب ہے۔جس پر ملزمہ بچی کو لیکر ساتھ مقتول کے کمرے میں چلی گئی جب میں نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو میرا بیٹے کی قتل شدہ نعش پڑی تھی میرے شور شرابہ پر اہلیان محلہ کے لوگ بھی جمع ہوئے۔پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ملزمان مسماۃ روبینہ اور امجد کے خلاف علت 60 سال 2016 زیر دفعہ 302/34PPC کے تحت مقدمہ ردج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

جنکی درخواست ضمانتیں مقامی عدالت میں دائر کی گئی جو خارج کردی گئی تھی ملزمان کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن ماڈل ٹرائل کورٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنکا ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی اور ملزمان کو پولیس حراست میں عدالت پیش کیا ملزمان اور مستغیث کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو زیر دفعہ 497 میں پانچ پانچ سال قید جبکہ زیر دفعہ 302 میں پچیس پچیس سال اور بیس بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!