بکوٹ میں چیتے نے حملہ کرکے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا۔ فائرنگ میں چیتابھی ہلاک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلیات سرکل بکوٹ ایوبیہ میں وائلڈ لائف کی نااہلی لاپرواہی سے انسانی زندگیوں اور نایاب نسل کے چیتوں کو خطرات۔سرکل بکوٹ کی یونین کونسل پلک میں چیتے نے ایک شخص پر حملہ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا۔معمر شخص رحیم داد پر اچانکچیتے کاحملہ۔ زخمی رحیم داد کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔ چیتے کے حملہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔اور دلیری سے چیتے کے گرد گھیرا تنگ کیااور کتوں کی مدد سے چیتے کو جان سے مار دیا گیا۔ بہادر لوگوں نے جان پر کھیل کرایک قیمتی جان بچا لی۔

زخمی شخص کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں انسانوں اور مال مویشی ان جنگلی جانوروں کاشکار بنتے رہئے اور جواب میں عوام علاقہ کی کاروائی میں درندے مارے گئے مگر مقامی وائلڈ لائف ایبٹ آباد ایوبیہ نیشنل پارک کے نااہل ترین اہلکاروں کی غفلت لاپرواہی اور بدعنوانی کے باعث نایاب جنگلی حیات آبادیوں کا رخ کرتے ہیں یونین کونسل بکوٹ بیروٹ پلک ایوبیہ کے دیہاتوں میں آئے روز ناخوشگوار واقعات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد اور مقامی اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!