بابو سر ٹاپ پر آٹھ سیاحوں کی موت: تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

حادثے میں نو افراد شدید زخمی ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا، نعشوں کو ناران منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے بھی شامل، زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا علاقے کی فضاء سوگوار۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کاغان کی حدود بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی سے آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 8 سیاح جاں بحق اور 9 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ میں ایک شخص معجزانہ طور پرمحفوظ رہاشمی ہونے والے سیاحوں میں سے 1 کو ناران جبکہ 9 کو چلاس منتقل کیا گیا اور جاں بحق ہونے والے 7 سیاحوں کی نعشوں کو ناران جبکہ ایک کو چلاس منتقل کیا گیا ساہیوال سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی ہائی ایس نمبری 4618LES جس میں اٹھارہ افراد سوار تھے اور گاڑی بابوسرٹاپ کی جانب جارہی تھی اور چڑھائی چڑھتے ہوئے کمزور ہوگئی اور ریورس ہونے پر ایک شخص حماد ولد ظفر نے نیچے اتر کر گاڑی کے پچھلے ٹائروں پر پتھر رکھنے کی کوشش کی مگر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں جن کی عمر میں گیارہ اور بارہ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں طلحہ عرفان ولد محمد عرفان، وقاص ولد محمد عرفان، محمد عرفان ولد محمد دین، محمد سرفراز ولد محمد دین، سعید ظفر ولد محمد ظفر، ثاقب عرفان ولد محمد عرفان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ڈرائیور عبد المالک ولد محمد ریاض، ریدہ دختر سرفراز عروج دختر عرفان، عطیہ دختر عرفان، آمنہ دختر ظفر، عائشہ دختر سرفراز، مریم دختر ظفر، زینت بی بی زوجہ ظفر ساکنان ساہیوال شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے ناراں ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشوں کو بھی گاڑی میں سے نکال دیا گیا ہے جنہیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔ المناک حادثہ سے وادی کی فضا سوگوار ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!