دہشتگردی واقعات میں افغان شہری ملوث نکلے۔

شروب حملہ میں ہلاک دہشتگردوں کا قندہارے تعلق افغان سفارتخانہ کو لاشیں وصول کر نیکی ہدایت۔
افغانستان دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ نہ بنے ترجمان نے بلاول کے بیان پر اعتراض مسترد کر دیا۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کینٹ میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث شر پسند افغان شہری نکلے۔ ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں ملوث 3 دہشتگردوں کی افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی جس پر دفتر خارجہ کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 جولائی 2023 کو روب کینٹ پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے، پاکستان نے افغان سفارتخانے کو افغانی دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دیں۔ افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور پر زور مذمت کی ہے۔ ادھر آن لائن کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کے افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے بارے بیان پر اعتراضات کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ بیان نہ تو نیا ہے اور نہ ہی غیر معمولی ہے، پاکستان داخلی یا خارجی تمام خطرات کے خلاف دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے، انسداد دہشتگردی کے لئے افغانستان کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پر عزم ہیں، ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان دہشتگر دعناصر کے مقابلہ میں افغان استعداد بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!