آرٹی اے، ضلعی انتظامیہ خواب غفلت کا شکار: لوکل روٹس پر کرایوں میں اضافہ کردیاگیا۔ منڈیاں تا کمپلیکس تیس روپے کرایہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)ایبٹ آباد تا مانسہرہ ہریپور گلیات شیروان اور لوکل روٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کے بعد سی این جی قیمت بڑھتے ہی ڈرائیور حضرات نے ازخود کرائے مقرر کر دیئے۔ سی این جی کے ریٹ بڑھنے پر ابھی تک کرایوں کا کوئی سرکاری نوٹیفکشن جاری نہیں ہوا۔لیکن گاڑی مالکان نے خود ہی کرایے بڑھا دیے جس سے عوام پریشان ڈرائیوروں اور سوایوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے عوام کا ایس ایس پی ٹریفک اور سیکرٹری آر ٹی اے سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق سی این جی کے ریٹ بڑھتے ہی کریوں میں خود ساختہ اضافہ ہو گیا جس سے سواریوں اور ڈرائیورز حضرات کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے گاڑی ملکان نے خود ساختہ کرائے مقرر کر دیے ایبٹ آباد تا مانسہرہ ہریپور گلیات شیروان اور لوکل روٹ کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا پیٹرول کے بعد سی این جی قمیت بڑھتے ڈرائیور حضرات نے من مانے ور خود ساختہ کرایے مقرر کر دیے سی این جی کے ریٹ بڑھنے پر ابھی تک کرایوں کا کوئی سرکاری نوٹفیکشن جاری نہیں ہوا لیکن گاڑی مالکان نے خود ہی کرایے بڑھا دیے جس سے عوام پریشان ڈرائیوروں اور سوایوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے عوام کا ایس ایس پی ٹریفک اور سیکرٹری آر ٹی اے سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!