ٹیکسی ڈرائیور کو سرعام گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔

مانسہرہ: الائی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کومانسہرہ میں قتل کردیا گیا۔قاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیورمحمد آصف ولد نورسلام ساکنہ الائی حال مکڑیاشنکیاری کو دن دیہاڑے کالج دوراہامانسہرہ میں قتل کردیاگیا۔اورقاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مقتول ٹیکسی میں سواری لیکرجارہاتھا۔کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ھی پولیس فوری موقع پر پہنچی۔اورنعش کوپوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا جہاں پرپوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی۔نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!