ڈکیتی: فائرنگ سے ڈاکو ہلاک۔

اپ چنئی میں کباڑ خانہ کا مالک کمرے میں سویا ہوا تھا کہ رات کو چار مسلح ملزمان گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گولی لگنے سے رحمت اللہ بھی ہو گیا۔
جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی،ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) شاہرہ ریشم پر ڈکیتی کی واردات، فائرنگ کے تبادلہ میں بیدرہ کا رہائشی ایک ڈکیت ہلاک، کباڑ خانے کا مالک گولی لگنے سے زخمی۔ اس سلسلے میں اپر چنئی میں کہاڑ خانہ کے مالک رحمت اللہ ولد میاں خان نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی موسی خان دو ساتھیوں عزت اللہ ولد محم وزیر سکنہ چینی اورمحمد ریاض سکنہ کنگہ میرا کے ہمراہ اپنے کباڑ خانہ میں سوئے ہوئے تھے رات دو بجے کے قریب کچھ چار مسلح افراد کباڑ خانے کی دیوار پھلانگ اندر داخل ہوئے اور ہمارے جاگنے پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور میری ٹانگ میں گولی لگنے سے میں شدید زخمی ہو گیا اس دوران قریب ہی گھر میں اطلاع ملنے پر میرا بھائی حضرت اللہ بھی پستول لیکر پہنچ گیا اور اور اس نے بھی جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ کے دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر تھا نہ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ آئی اور پولیس نے بھی فائرنگ کی اس دوران تین ڈکیت افراد فرار ہو گئے اور ایک ڈکیت کوزخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت حمزہ ولد زمان سکنہ پڑھنہ سکنہ حال بیدرہ چوک کے نام سے ہوئی جسے ایبٹ ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کرتے ہوئے رستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ کہاڑ خانہ کے مالک رحمت اللہ ولد میاں خان کو کنگ عبد اللہ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ علت نمبر 369 زیر دفعہ اقدام قتل، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام چار نا معلوم ملزمان کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!