پرانی دشمنی کا بدلہ۔ باپ بیٹے نے اندھادھند فائرنگ کرکے منصف نامی شخص کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ شیروان کی پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود رڑیاں میں سابقہ دشمنی کی بنا پر منصف نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ قاتل باپ بیٹا ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایس ایچ او تھانہ شیروان اور اے ایس آئی سیف الرحمن انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ نے بمعہ نفری جائے وقوع پر پہنچ کرنعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے۔منصف کے بیٹے فیصل نے والد کے قتل کی دعویداری ایاز عرف جازو ولد گوہرالرحمن گلفام ولد ایاز قوم تنولی ساکنہ رڑیاں کوٹھیالہ پر کردی تھانہ شیروان پولیس نے ملزم ایاز اور اسکے بیٹے گلفام پر 302 کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ او شیروان کے مطابق قتل کی وردات سابقہ راستہ تنازعہ کی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے اسی دشمنی کے نتیجے میں سال بھی ملزم ایاز کا بیٹا بھی قتل ہوچکا جس کی دعویداری مقتول منصف کے بیٹے پر تھی ایس ایچ او شیروان مشتاق خان تنولی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!