ایبٹ آبادحلال فوڈ اتھارٹی کی دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی۔

ایبٹ آبادحلال فوڈ اتھارٹی کی دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد عباسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل نعمان کی ہدایت پر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری کے ڈاکٹر عدنان اور ملک ٹیسٹنگ لیب کے ہمراہ ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں دودھ کی چیکنگ کی گئی جن میں لنک روڈ کیہال روڈ اور ٹانچی چوک کے ایریا کا معائنہ کیا گیا تمام ٹیسٹ موقع پر جدید لیب کے ذریعے لگائے گئے 90% دودھ کا رزلٹ ٹھیک آیا جبکہ ایک دوکان کو ناقص صفائی پر سیل کیا گیا اور ایک دوکان میں پانی کی زیادہ ملاوٹ پر دودھ کو موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا اور جرمانے بھی عائد کیے گیے۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم میں فیلڈ آفیسر طاہر اور نعمان ودیگر شامل تھے۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آج کے رزلٹ میں پہلے سے کئی درجے زیادہ بہتری آئی ہے لیکن پھر بھی مزید پانی کی ملاوٹ کو کنٹرول کرنا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش م یں ملاوٹ اور ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا ئے خوردونوش پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے شہریوں کی جان ومال سے کسی کو کھیلنے کی اجزت نہیں دے سکتے عوام۔ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ صاف ستھری اور معیاری اشیاء کا استعمال کریں اور اپنے خاندان کی صحت کی حفاظت کریں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!