حقیقی آزادی مارچ در اصل پاکستان کی بقاء کی تحریک ہے: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اس وقت عوام میں مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ حق اور باطل میں فرق جان چکے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ در اصل پاکستان کی بقاء کی تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے غنی باغ ایبٹ آباد میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد کا قافلہ غنی باغ سے 26 نومبر بروز ہفتہ بوقت 9 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی، تحصیل، سٹی اور یوتھ کی تنظیموں کے عہدیداران سے مشتاق احمد غنی کی قیادت میں مشاورتی اجلاس بھی رکھا گیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اب اپورٹڈ سرکار کے دن پورے ہو چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اس وقت مافیا کو انکا اصل چہرہ دیکھا رہا ہے کیونکہ پاکستان کے ہر کونے سے لوگ اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔ مشتاق احمد غنی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جس طرح ملک منظم ہوا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اب پاکستان کی عوام اس بوسیدہ نظام سے بیزار ہو چکی ہے اور وہ اپنے ملک میں مزید بد عنوانیاں برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک آزاد خود مختار ریاست چاہتے ہیں جسکے فیصلے عام پاکستانی عوام کرے اور ملکی ادارے عوامی مفاد میں بغیر کسی دباؤ کے کام کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو ایبٹ آباد سے ایک بہت بڑا قافلہ روانگی کے لیے تیار ہے، ہمارے لوگ بھی اس تحریک آزادی میں اپنا مکمل کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!