ایبٹ آباد‘مسافرسوزوکی کیری گہری کھائی میں گرنے سے ایک بحق بچی سمیت پانچ خواتین زخمی۔

تناول(جہانگیر شاہ)شیروان روڈ توتنی سٹاپ پر کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا کیری ڈبے میں سوار میں ایک بچی اوردو خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی دو ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچ گئی کیری ڈبہ میں 5 افراد شدید زخمی زخمیوں میں ایک بچی دو خواتین اور دو مرد شامل تھے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ بعد ازاں دو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ایک زخمی عبدالسلام ساکنہ پنیالی دم توڑ گیا۔

کیری ڈبہ کوٹھیالہ سے ایبٹ آباد جارہا تھا جس فاطمہ جناح پبلک سکول کوٹھیالہ کے پرنسپل گستاشپ خان اور ان کے ہمراہ دیگر ٹیچر سوار تھیں گاڑی جیسے ہی توتنی اسٹاپ پر پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری مقامی لوگوں نے فوری طور پر امداری کاروائیوں کا آغاز کردیا اسی دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جاں بحق پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کیمپلیکس منتقل کیا جہاں پر زخمی ڈرائیور عبدالسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیاجبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!